سمستی پور ،24 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ کے تحت بھٹی چوک کے قریب جمعرات کو صبح آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق ضلع کونسل نائب صدر رگھوور رائے کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرپریت کور نے بتایا کہ رگھوور رائے روز کی طرح صبح بھی کلیان پورکے بھٹی چوک کے قریب واقع اپنی رہائش سے مارننگ واک کے لئے نکلے تھے۔اس دوران ایک ویران جگہ پر پہلے سے گھات لگائے مجرموں نے ان پر گولیاں چلائیں اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکرفرار ہوگئے۔اس واردات سے مشتعل مقامی لوگوں نے کلیان چوک کے قریب سڑک جام کر دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس واقعہ کے مقام پر پہنچ کر معاملے کی جاانچ پڑتال میں لگ گئی ہے۔